اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل میں اصل مقابلہ واٹسن اور حسن علی میں ہوگا۔دونوں نے اپنی ٹیم کو زیادہ فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں چار مرحلوں کے اختتام کے بعد شین واٹسن بیٹنگ اور حسن علی بائولنگ کے شعبے میں سرفہرست ہیں۔ پی ایل ایس فور کا میلہ اب متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل ہو چکا ہے۔ چار مرحلون کے اختتام کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں نے 6، 6 فتوحات کے ساتھ پلے آف میں جگہ بنا رکھی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان پلے آف میں جگہ بنانے کی دوڑ جاری ہے۔ اسلام آباد کی ٹیم چار تیسرے، کراچی کنگز 4 فتوحات کے ساتھ چوتھے اور قلندرز 3 کامیابیوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ اسلام آباد کا ایک جبکہ کنگز اور قلندرز کے 2، 2 میچز باقی ہیں۔ اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد بیٹنگ کے شعبے میں گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی بلے باز شین واٹسن 332 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔
٭٭٭٭٭