کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان سپرلیگ کے کراچی میں آٹھ میچز ہیں اور ایکشن سے قبل ٹیموں نے پریکٹس کرنا شروع کردی، کراچی کنگز کی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کی۔فزیکل فنٹنس کے بعد نٹس بھی کیے، کراچی کنگز کے ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ کراچی کی ٹیم اتوار کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ کھیلے گی۔جبکہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پریکٹس میں بھرپور شرکت کی۔
٭٭٭٭٭