کراچی(اسپورٹس نیوز) بنگلہ دیش کی حکومت نے افغانستان کی طرزپرپاکستانی اسکاؤٹس کے ویزے جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے ویزے کے لیے گئے ہوئے پاسپورٹ سندھ بوائز اسکاؤٹس کوواپس کردیے ہیں۔بنگلہ دیش کی حکومت نے افغانستان کی طرزپرپاکستانی اسکاؤٹس کے ویزے سیکیورٹی اورپولیس کلیئرنس سے مشروط کردیے ہیں اورکراچی میں قائم بنگلہ دیش ہائی کمیشن نے بنگلہ دیش حکومت کی پالیسی کاعذرپیش کرتے ہوئے ویزے جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے ویزے کے لیے گئے ہوئے پاسپورٹ سندھ بوائز اسکاؤٹس کوواپس کردیے ہیں جس کے سبب ڈھاکہ میں شروع ہونے والی ’’انٹرنیشنل جمبوری‘‘ پاکستانی اسکاؤٹس کی نمائندگی کے بغیرہی شروع کی جارہی ہے۔ بنگلہ دیشن میں7 روز تک جاری رہنے والی تیسری سینسواسکاؤٹس جمبوری شروع ہوگئی ہے۔بنگلہ دیش اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے اس سلسلے میں دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد پاکستان بوائز اسکاؤٹس نے سندھ سے 10اسکاؤٹس کوجمبوریمیںشرکت کے لیے نامزدکیاتھااورمتعلقہ اسکاؤٹس کی دستاویزویزے کے لیے بنگلہ دیش ہائی کمیشن کوبھجوائی گئی۔ گزشتہ ڈیڑھ برس سے پاکستان بوائز اسکاؤٹس کی نیشنل کونسل کااجلاس نہ ہونے کی سبب چیف کمشنراورانٹرنیشنل کمشنرکا انتخاب نہیں ہوسکا جس کے باعث اسکاؤٹس کودیگرممالک سے رابطہ میں شدیدمشکلات کاسامناہے پاکستان میں یہ 2اہم اسامیاں گزشتہ ڈیڑھ برس سے خالی ہیں۔
٭٭٭٭٭