کراچی (امت نیوز)ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاداحمد شہزاد ورلڈکپ کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس بار پرفارم کرینگے۔ ماضی کی تلخ یادوں کو فراموش کرکیاب بھی پرامید ہیں کہ انہیں دوبارہ پاکستان ٹیم میں جگہ ملے گی۔فخر زمان،امام الحق ،شان مسعود،محمد حفیظ،کی موجودگی میں ٹیم میں واپسی کی امید کرنے والے احمد شہزاد کہتے ہیں کہ وہ دائیں بائیں کی چیزوں میں نہیں پڑنا چاہتے اور کرکٹ،عام زندگی،ڈسپلن اور فٹنس میں بہتری لارہے ہیں۔احمد شہزاد اکتوبر2017کے بعد سے پاکستان کے لئے کوئی انٹر نیشنل کرکٹ نہیں کھیلی۔سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد سے وہ ٹیم سے باہر ہوئے او ر پھر ممنوع ادویات استعمال کرنے کی وجہ انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ میں مسلسل دو نصف سنچریاں بنانے کے بعد ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد ایک بار پھر شہ سرخیوں میں آگئے ہیں۔
٭٭٭٭٭