لاہور (ایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے آنے سے معذرت کرلی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں نجم سیٹھی نے کہاکہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے پاکستان سپر لیگ کے ٹائٹل مقابلے میں مدعوکیا تاہم مجھے بڑا افسوس ہے کہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نہیں آسکوں گا۔ یاد رہے کہ فائنل 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔
٭٭٭٭٭