اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سپورٹس فیڈریشنز کو فنڈز جاری نہ کرنا تشویشناک ہے، ٹاسک فورس کو ایک ٹائم فریم کے تحت کام کرنا چاہیے تھا، چار ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ حکومت ہمارا فرانزک آڈٹ کرے لیکن عملدرآمد نہیں کیا گیا، وزیراعظم عمران خان خود ایک سپورٹس مین ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ معاملات کا فوری نوٹس لیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے روایتی حریف بھارت سے ڈیوس کپ میں مد مقابل ہونا ہے
٭٭٭٭٭