کرائسٹ چرچ(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ پولیس نے دہشتگردحملے کے حوالے سے کہاکہ حملہ آور واچ لسٹ میں نہیں تھے اور انہوں نے اس حملے کے لیے منظم منصوبہ بندی کی تھی مگر بعدمیں یہ انکشاف ہوا کہ مساجد پر حملے سے 24 گھنٹے پہلے ہی ایک 74 صفحات پر مبنی منشور آن لائن سامنے آچکا تھا جس میں کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں پر حملے کا اعلان کیا گیا تھا۔حملہ آور برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے موجود ٹوئٹر اکاؤنٹ (جو اب معطل ہوچکا ہے) میں اس منشور کا لنک حملے سے قبل پوسٹ کرتے ہوئے اس حملے کی تفصیلات بھی بیان کی گئی تھیں۔بعد ازاں سوشل میڈیا سے عیسائی دہشت گرد کی تمام پوسٹ ویڈیوز و دیگر مواد ہٹا دیا گیا۔
٭٭٭٭٭