کراچی (امت نیوز) پی ایس ایل میں کمنٹری کرنے والے جونٹی رہوڈز ہیوی بائیک لے کر گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔ پاکستان سپر لیگ فور میں کمنٹری کرنے والے جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بالر جونٹی رہوڈز ہیوی بائیک لے کر گورنر ہاؤس پہنچ گئے، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور خود بھی ہیوی موٹر سائیکل پر سواری کا لطف اٹھایا۔ جونٹی رہوڈز کا کہنا تھا کہ اس سے قبل 2015 اور 2016 میں بھی پاکستان آکر میزبانی سے لطف اندوز ہو چکا ہوں، اس مرتبہ بھی پاکستان آکربہت خوشی ہوئی ہے۔
٭٭٭٭٭