لاہور(خبر ایجنسی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں شامل سابق پاکستانی امپائر اسد رئوف کا کہنا ہے کہ کپتانی کا مسئلہ ہمیشہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی وجہ سے الجھا ہے۔ کرکٹ کے سب سے اہم شعبے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے۔ کپتانی کے حوالے سے موجودہ صورت حال بھی پی سی بی حکام کی غلط حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ ہم نے سرفراز احمد کو کپتان بنایا اسکا نائب تیار نہیں کیا اب ہم نے شعیب ملک کو کپتان بنا دیا ہے اگر شعیب ملک ان فٹ ہو گئے تو اسکا متبادل کون ہو گا کسی کے پاس اسکا مناسب جواب نہیں ہو گا۔ ہم نے کبھی کپتان تیار کرنے پر کام ہی نہیں کیا جو سب سے زیادہ کھیل جاتا ہے اسے کپتان بنا دیا جاتا ہے۔ اس وقت ہم جن حالات سے گذر رہے ہیں وہ اسکی بڑی مثال ہے۔ اس غیر یقینی کی کیفیت کا ذمہ دار کوئی اور نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ ہے۔ پی ایس ایل سب کھیل رہے ہیں اور نیشنل ڈیوٹی پر آرام دیا جا رہا ہے یہ کیسی پالیسی ہے۔
٭٭٭٭٭