کینسر کے شکار بچے کی اپنے ہیرو ڈیرن سیمی سے ملاقات

کراچی (امت نیوز) پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے کم سن مداح حمزہ کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں، تاہم ان کا ایک خواب حقیقت بن گیا۔ کینسر کے شکار کم سن حمزہ نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ ان کا خواب ہے کہ ڈیرن سیمی سے ملنے کا موقع مل جائے۔ پشاور زلمی کے یوٹیوب چینل میں جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیرن سیمی اپنے کم سن مداح حمزہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ڈیرن سیمی کے علاوہ پشاور زلمی کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی حمزہ کیلئے ایک جرسی پر اپنے دستخط کئے ۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment