پی سی بی میں خواتین کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ

لاہور (ایجنسیاں) پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار نئی خواتین سلیکشن کمیٹی، خواتین کرکٹرز پر مشتمل ہوگی اور فروری میں معاہدہ ختم ہونے کے بعد پرانی سلیکشن کمیٹی کی تجدید نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند ہفتے قبل وسیم خان کو پی سی بی میں کرکٹ امور کا نگراں بنایا جس کے بعد جلال الدین کی سربراہی میں کام کرنے والی خواتین سلیکشن کمیٹی کو فارغ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان اگلے چند دن میں متوقع ہے جب کہ خواتین کی نئی سلیکشن کمیٹی موجودہ دور کی خواتین کرکٹرز پر مشتمل ہوگی جو نئے وژن کے تحت خواتین کرکٹ کو اوپر لانے کے لیے اقدامات کرے گی۔یاد رہے کہ سلیکشن کمیٹی کو ایسے وقت میں ذمے داریوں سے سبکدوش کیا جارہا ہے جب پاکستان خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے عہدے کی معیاد فروری میں ختم ہوگئی تھی۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment