عالمی کھیلوں کی سطح پربھارت کو پھر سبکی کا سامنا

کراچی( رپورٹ رفیق بلوچ) عالمی کھیلوں کی سطح پربھارت کو ایک اور سبکی اٹھانی پڑگئی جبکہ انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی حکومت کے رویہ کے سبب جنوبی ایشیائی مقابلے سے محروم ہوجانے والی پاکستانی 11سالہ بچی حور فوادکوایشیائی ایونٹ کے لیے وائلڈ کارڈ انٹری جاری کردی۔ ایشین ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے تحت ماہ جنوری میں بھارت کے شہرسونی پت میں ٹیبل ٹینس کے12 برس سے کم عمر کھلاڑیوں کے لیے ساوتھ ایشیا ہوپزمقابلوں کا انعقاد ہوا، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے کراچی سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ حور فواد کو اس مقابلے کے لیے نامزد کیا تھا، انٹری قبول کیے جانے کے بعد بار بارکی یاددہانی کرانے پربھارتی ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے دلاسے دیے جاتے رہے۔ساوتھ ایشیا ہوپز کے آغاز سے چند روز قبل قومی فیڈریشن کو آگاہ کیا گیا کہ بھارتی حکومت نے 11 سالہ کھلاڑی کو اپنے ملک آنے کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکارکردیا ہے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment