کنگسٹن(امت نیوز)سابق ویسٹ انڈین مینجر رکی سکیرٹ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے نئے صدر منتخب ہو گئے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈیو کیمرون کے چھ سالہ دور کا خاتمہ بھی کر دیا، انہوں نے کیمرون کو 8-4 ووٹ سے زیر کر کرکٹ ویسٹ انڈیز کی صدارت حاصل کرنے کا اعزاز پایا، کیشور شالو نے ایمانوئل نانتھن کو اسی مارجن سے ہرا کر نائب صدارت کا عہدہ حاصل کیا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سالانہ جنرل اجلاس کے دوران صدر اور نائب صدر کے عہدے کیلئے ووٹنگ ہوئی۔
٭٭٭٭٭