ایڈم گرفتھ آسٹریلوی ٹیم کے بالنگ کوچ مقرر

میلبورن(امت نیوز)ایڈم گرفتھ رواں برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نئے بائولنگ کوچ مقرر ہو گئے، ٹروئے کولی انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے بائولنگ کوچ ہوں گے، دونوں ہیڈکوچ جسٹن لینگر کے ساتھ مل کر فرائض انجام دیں گے اور دونوں کو ڈیوڈ سیکر کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، سیکر رواں سال فروری میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ گرفتھ نے 2011ء میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment