آل پنجاب تیر اندازی ٹورنامنٹ اختتام پذیر

سرگودھا(امت نیوز ) محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام آسٹروف ہاکی اسٹیڈیم میں جاری آل پنجاب تیر اندازی ٹورنامنٹ اختتام پذیرہوگیا۔ مجموعی طور پرفیصل آباد ڈویژن نے ٹورنامنٹ جیت لیا، جبکہ سرگودھا ڈویژن کی ٹیم رنراپ رہی۔ پنجاب کے تمام ڈویژن کے علاوہ آزاد کشمیر کے کھلاڑیوں نے ٹیم ایونٹ 30میٹر اورانفرادی مقابلے 70 میٹر میں حصہ لیا ۔ فائنل میچ کے مہمان ِخصوصی سرگودہا ڈویژن کمشنر ظفر اقبال شیخ نے ٹورنامنٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment