نیوزی لینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ

آکلینڈ(امت نیوز) نیوزی لینڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کی وجہ سے رواں ماہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ کر دیا۔ نیوزی لینڈ انڈر 19 ٹیم نے دورے کے دوران پانچ یوتھ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا تھی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ حکام نے ہمیں آگاہ کیا ہے کہ ان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم دورے پر نہیں آ رہی جس کی وجہ سے سیریز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment