راجر فیڈررنے چوتھی بار میامی اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

لندن (این این آئی) سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے امریکہ سے تعلق رکھنے والے دفاعی چیمپئن ازنر کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر چوتھی مرتبہ میامی اوپن کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔ سوئس ٹینس اسٹار نے چھ ایک، چھ چار سے کامیابی سمیٹی۔دوسرے سیٹ میں امریکی کھلاڑی ازنر کے کھیل میں کچھ بہتری آئی تاہم بائیں پیر میں تکلیف کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا رہا۔ راجر فیڈرر نے ایک سو ایک واں ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment