مری کے ہوٹل میں گیس لیکیج، 3 افراد بے ہوش،ایک کی حالت تشویشناک

ریسکیو 1122 کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں، جہاں تینوں متاثرہ افراد کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔

August 30, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا (فیس بک)

فوٹو سوشل میڈیا (فیس بک)

مری: مری ویو فورتھ چوک کے قریب ایک ہوٹل میں گیس لیکیج کے باعث تین افراد کی حالت غیر ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں، جہاں تینوں متاثرہ افراد کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرین میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ امدادی اہلکاروں نے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مری منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد میں ایک شخص فیصل آباد جبکہ دو مری کے رہائشی ہیں۔ متاثرین کی شناخت عاطف شاہ، سجاول اور فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات اور گیس لیکیج کی وجہ کا تعین کیا جارہا ہے۔