این اے 168 کا ضمنی انتخاب، ن لیگ نے امیدوار فائنل کرلیا

پارٹی قیادت کی منظوری کے بعد ملک منیر اقبال چنڑ کو انتخابی میدان میں اتار دیا گیا۔

August 30, 2026 · قومی
این اے 168 کا ضمنی انتخاب، ن لیگ نے امیدوار فائنل کرلیا

این اے 168 کا ضمنی انتخاب، ن لیگ نے امیدوار فائنل کرلیا

این اے 168 کے ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن نے اپنے امیدوار کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارٹی قیادت کی منظوری کے بعد ملک منیر اقبال چنڑ کو انتخابی میدان میں اتار دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے این اے 168 کے ضمنی الیکشن کے لیے ملک منیر اقبال چنڑ کو پارٹی ٹکٹ دینے کی منظوری دی، جس کے بعد انہیں باقاعدہ ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

ملک منیر اقبال چنڑ سابق رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ مرحوم کے صاحبزادے ہیں، جو کچھ عرصہ قبل انتقال کرگئے تھے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ملک منیر اقبال چنڑ اب این اے 168 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدوار ہوں گے اور انتخابی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔