بلوچستان میں ٹرین سروس ایک بار پھر معطل، جعفر ایکسپریس بھی متاثر

ٹرین سروس کی بحالی کے حوالے سے صورتحال واضح ہونے کے بعد مسافروں کو آئندہ شیڈول سے آگاہ کیا جائے گا۔

August 30, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان میں ریلوے سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی ہے، جس کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوسکی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی جیکب آباد میں روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی بحالی کے حوالے سے صورتحال واضح ہونے کے بعد مسافروں کو آئندہ شیڈول سے آگاہ کیا جائے گا۔

ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے ٹرین کی روانگی اور آمد سے متعلق تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ریلوے حکام کے مطابق سروس کی بحالی سے متعلق مزید تفصیلات صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد جاری کی جائیں گی۔