کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کردیا گیا

قونصل خانہ بند ہونے کے بعد عمارت سے فرانس اور یورپی یونین کے پرچم بھی اتار دیے گئے ہیں۔

August 30, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا ایکس

فوٹو سوشل میڈیا ایکس

کراچی: کراچی میں قائم فرانس کے قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کردیا گیا ہے، جس کے بعد قونصل خانے کی سرگرمیاں بھی ختم ہوگئی ہیں۔

فرانسیسی قونصل خانے کی جانب سے بندش کا اعلان کرتے ہوئے کراچی کے لیے الوداعی پیغام جاری کیا گیا۔ قونصل خانے نے اپنے دوستوں اور شراکت داروں کا تعاون اور ساتھ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

قونصل خانہ بند ہونے کے بعد عمارت سے فرانس اور یورپی یونین کے پرچم بھی اتار دیے گئے ہیں۔

اس سے قبل جولائی میں کراچی میں تعینات فرانسیسی قونصل جنرل نے فرانس کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل خانے کی بندش کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔

فرانسیسی قونصل جنرل کے مطابق کراچی میں قونصل جنرل کا دفتر بجٹ سے متعلق وجوہات کی بنا پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

قونصل خانے کی مستقل بندش کے بعد کراچی میں فرانسیسی سفارتی موجودگی کے حوالے سے انتظامات میں بھی تبدیلی متوقع ہے۔