پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی پنجاب ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
ججز اور گواہوں کے تحفظ کے لیے قانونی نظام کو مضبوط بنانے کی نئی تجاویز منظور کی گئیں۔
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی پنجاب ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
پنجاب اسمبلی میں حکومت نے انسدادِ دہشت گردی پنجاب ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا ہے۔ یہ بل پارلیمانی سیکرٹری برائے پارلیمانی امور خالد محمود رانجھا نے ایوان میں پیش کیا جبکہ اپوزیشن نے بل میں پیش کی گئیں تمام ترامیم کو یکسر مسترد کر دیا۔ بل میں ججز، پراسیکیوٹرز، تفتیش کاروں اور گواہوں کو درپیش خطرات کے پیش نظر قانونی نظام کو مضبوط بنانے کی تجویز دی گئی ہے
تاکہ انسدادِ دہشت گردی عدالتوں میں محفوظ اور شناخت ظاہر کیے بغیر ٹرائل کی راہ ہموار کی جا سکے۔ بل کے متن کے مطابق اس قانون کے تحت انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کو محفوظ ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹرائل اور دیگر عدالتی کارروائیاں کرنے کا خصوصی اختیار دینے کی بھی تجویز شامل ہے۔