راولپنڈی میں شدید بارش اور نالہ لئی میں طغیانی کے باعث عام تعطیل کا اعلان
راولپنڈی شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے
راولپنڈی شہر میں شدید بارش اور نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے پیشِ نظر، راولپنڈی سٹی کی حدود میں واقع تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
منگل یکم ستمبر کے لیے اس تعطیل کا اعلان ڈپٹی کمشنر نے صبح سوا 7 بجے کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی (@DCRawalpindi) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں مزید کہا گیا کہ خراب موسم اور ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اس لیے تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔
🌧️ اہم اطلاع — عام تعطیل
راولپنڈی شہر میں شدید بارش اور نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے پیشِ نظر، راولپنڈی سٹی کی حدود میں واقع تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ضلعی انتظامیہ راولپنڈی
— Deputy Commissioner Rawalpindi (@DCRawalpindi) September 1, 2026