راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے دوران فوج طلب ۔مختلف علاقوں سے 60 افراد ریسکیو
ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور گھروں میں محصور افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
راولپنڈی میں موسلادھار بارش، مختلف علاقوں سے 60 افراد ریسکیو
راولپنڈی: شہر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے دوران امدادی کارروائیوں کے لیے فوج طلب کرلی گئی، ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 60 افراد کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق رحیم آباد پل کے قریب پھنسے 30 مسافروں کو ریسکیو کیا گیا، جبکہ کُری روڈ سے بھی 8 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ڈھوک کالا خان میں 8 افراد کو ریسکیو کیا گیا، ڈھوک نجّو سے 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دارالامان سے 6 خواتین کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ڈھوک نجّو میں مزید 5 افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے۔
دوسری جانب نیو پھگواڑی میں 12 افراد کے گھروں میں محصور ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ آریہ محلے میں بھی متعدد افراد کے گھروں میں پھنسے ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور گھروں میں محصور افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔