سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 224 کلومیٹر تھی

September 2, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سوات اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 224 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں بتایا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی بعض علاقوں میں شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

زلزلے کے باعث کچھ دیر تک شہریوں میں خوف و ہراس پایا گیا، تاہم صورتحال بتدریج معمول پر آ گئی۔