قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 15 افراد زخمی

حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

September 2, 2026 · قومی
قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 15 افراد زخمی

قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 15 افراد زخمی

ٹہری میرواہ: کرم آباد کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ مسافر کوچ کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔