وفاقی کابینہ نے اسلام آبادمیں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی

داخلہ کمیٹی سے منظوری کےبعد بل سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظوری کےلیے پیش کیا جائےگا

September 2, 2026 · قومی

فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی۔

 

ذرائع کے مطابق اسلام آباد مقامی حکومتوں سے متعلق بل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں منظوری کےلیے بدھ کو پیش ہوگا۔

 

ذرائع نے بتایا کہ  اسلام آباد مقامی حکومتوں کا نظام 3 حلقوں پر مشتمل ہوگا، کونسل ممبران میں جنرل کونسلر ، خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی شامل ہو گی۔داخلہ کمیٹی سے منظوری کے بعد بل سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔