مریم نواز نے ڈی جی پی آر کی نئی عمارت کی منظوری دے دی
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے ڈی جی پی آر کی کارکردگی اور مستقبل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
فوٹو سوشل میڈیا( ایکس)
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز کے ہیڈکوارٹرز کیلئے نئی عمارت تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے ڈی جی پی آر کی کارکردگی اور مستقبل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں مریم نواز شریف نے ڈی جی پی آر کی تنظیم نو کا حکم دیتے ہوئے ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے میڈیا اداروں کے واجبات کی ادائیگی کیلئے بھی فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے ڈی جی پی آر کی کارکردگی جانچنے کیلئے تیسرے فریق سے آزادانہ جانچ کے نظام پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام تک بروقت اور درست معلومات پہنچانے کیلئے جدید دور کے تقاضوں کو اپنانا ضروری ہے۔ ان کے مطابق ابلاغ اب صرف فن نہیں رہا بلکہ ایک باقاعدہ سائنس کی شکل اختیار کرچکا ہے۔
ڈی جی پی آر کی جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگی—وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بڑا فیصلہ!
🔹 ڈی جی پی آر کی ری اسٹرکچرنگ
🔹 نئی ہیڈکوارٹر بلڈنگ کی منظوری
🔹 میڈیا کے واجبات کی فوری ادائیگی
🔹 کارکردگی جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن pic.twitter.com/W4ezwgcy46— Gul E Rana (@gu_0100) September 3, 2026
انہوں نے کہا کہ حکومت ڈی جی پی آر کو موجودہ دور کی ضروریات کے مطابق جدید ادارہ بنانا چاہتی ہے، کیونکہ اس وقت معلومات کی بھرمار کا دور ہے اور عوام تک درست معلومات پہنچانا پہلے سے زیادہ اہم ہوگیا ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ عوام کو حکومت کے فلاحی اقدامات سے مسلسل آگاہ رکھا جائے تاکہ وہ درست اور غلط معلومات میں فرق کرسکیں۔
وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری کی کمیونیکیشن کے شعبے میں کارکردگی کو بھی سراہا۔