ڈیفنس کراچی میں جھگڑے کی انکوائری مکمل- کون بچ گیا، کسے ملزم ٹھہرایا

ایس ایس پی فدا نے پولیس اہلکار نہیں بھیجے- متاثرہ خاندان پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی

September 3, 2026 · قومی
ڈیفنس کراچی میں جھگڑے کی فوٹیج سے لی گئی تصویر، سرخ شرٹ میں خاتون کا نام مریم بتایا جاتا ہے

ڈیفنس کراچی میں جھگڑے کی فوٹیج سے لی گئی تصویر، سرخ شرٹ میں خاتون کا نام مریم بتایا جاتا ہے

کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ میں خواتین کے جھگڑے کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے۔ ایس ایس پی کو بری الذمہ قرار دے دیا گیا لیکن متاثرہ خاتون کی اشک شوئی بھی ہوگئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے انکوائری رپورٹ اے آئی جی کو بھیج دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار وسیم نے بتایا اہلکاروں کو اس نے فلیٹ میں بھیجا تھا، ایس ایس پی فدا حسین جانوری نے اہلکاروں کو بھیجنے کا حکم نہیں دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اہلکاروں کی تعیناتی ضلع کورنگی میں ہے، اہلکار نے کیمرہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے کہنے پر توڑا، ویڈیو میں نظر آنے والی خواتین ایس ایس پی فدا حسین کی رشتے دار ہیں، ایف آئی آر جھوتی درج کروائی گئی اب اگر متاثرہ فیملی مقدمہ درج کروانا چاہتی ہے تو کرواسکتی ہے۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انویسٹی گیشن میں ڈکیتی کی سیکشن کو پہلے ہی ختم کردیا گیا تھا، خواتین میں جھگڑا تھا جس پر ایف آئی آر میں غلط دفعات لگائی گئیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایس ایچ او درخشاں اور آئی او کو بھی ذمہ دار قرار دیا جبکہ اہلکار وسیم نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔