اداکارہ زرین کیس میں پولیس کی بڑی کارروائی،کوکب نواز گرفتار

اداکارہ زرین کی درخواست پر حارث اور کوکب نواز کے خلاف جسمانی تشدد اور مبینہ دھمکیوں کے الزامات کے تحت مقدمہ نمبر 2167/26 درج کیا گیا ہے۔

September 4, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا (فیس بک)

فوٹو سوشل میڈیا (فیس بک)

لاہور: اداکارہ زرین پر مبینہ تشدد اور دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد مرکزی ملزمہ کوکب نواز کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق اداکارہ زرین کی درخواست پر حارث اور کوکب نواز کے خلاف جسمانی تشدد اور مبینہ دھمکیوں کے الزامات کے تحت مقدمہ نمبر 2167/26 درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 354 اور 506 شامل کی گئی ہیں۔ گرفتار ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو مختلف مقامات پر کارروائیاں اور چھاپے مار رہی ہے۔

ایس پی کینٹ عاطف امیر نے کہا کہ مقدمے میں نامزد دیگر افراد کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا، جبکہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب اداکارہ زرین کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے مبینہ واقعے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔