کراچی:باپ بیٹی سمیت 3 افراد میں ایم پاکس کی تصدیق،تعداد 13 ہوگئی
تصدیق شدہ کیسز میں سے دو مریضوں کا تعلق اندرون سندھ سے ہے
فائل فوٹو
کراچی: سندھ انفیکشیس ڈیزیز ہسپتال نیپا میں ایم پاکس کے مزید تین کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ایک مریض میں بیماری کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق تینوں مریضوں کے پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تصدیق شدہ کیسز میں سے دو مریضوں کا تعلق اندرون سندھ سے ہے، جن میں ایک باپ اور اس کی بیٹی شامل ہیں، جبکہ تیسرا مریض کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کا رہائشی ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک مشتبہ مریض کے ٹیسٹ کا نتیجہ ابھی موصول نہیں ہوا، جس کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی۔
نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کراچی میں رواں سال ایم پاکس کے تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی ہے۔