مومنہ اقبال کیس،نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر کا تبادلہ
پولیس سروس کے گریڈ 19 کے افسر محمد علی وسیم کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کردی گئی ہیں۔
فائل فوٹو
اداکارہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے درمیان مبینہ ہراسانی کے مقدمے کی تحقیقات کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی لاہور کے ڈائریکٹر محمد علی وسیم کا تبادلہ کردیا گیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس کے گریڈ 19 کے افسر محمد علی وسیم کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق محمد علی وسیم کی تعیناتی کے دوران ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اب کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے معاملے کی دوبارہ تفتیش کیے جانے کا امکان ہے۔
انتظامی تبدیلی کے بعد مقدمے کی تحقیقات کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی متوقع ہے، جبکہ کیس سے متعلق آئندہ پیش رفت نئی تحقیقاتی ٹیم کی کارروائی سے سامنے آئے گی۔