مریم نواز لندن پہنچ گئیں، بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کریں گی

وزیراعلیٰ پنجاب کی کوئی سیاسی مصروفیات یا رسمی ملاقاتیں طے نہیں، ذرائع

September 5, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نجی دورے پر برطانیہ کے دارالحکومت لندن پہنچ گئی ہیں، جہاں وہ اپنی چھوٹی بیٹی کی یونیورسٹی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کریں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ دورہ مکمل طور پر ذاتی نوعیت کا ہے اور وہ لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گی۔ ان کی چھوٹی بیٹی نے برطانیہ کی معروف یونیورسٹی سے اپنی ڈگری مکمل کی ہے، جس کی سالانہ اسناد کی تقسیم کی تقریب میں مریم نواز بطور والدہ شریک ہوں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس تین روزہ نجی قیام کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کی کوئی سیاسی مصروفیات یا رسمی ملاقاتیں طے نہیں ہیں۔ تقریب میں شرکت اور خاندانی مصروفیات کے بعد وہ جلد وطن واپس روانہ ہو جائیں گی۔