محسن نقوی کا نوجوانوں کو قومی خدمت کے لیے آگے بڑھنے کا پیغام

ہ اسلام آباد پولیس اور این سی سی آئی اے میں ملازمتیں نوجوانوں کو قومی اداروں کا حصہ بن کر ملک کی خدمت کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

September 6, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک بھر کے نوجوانوں کو قومی خدمت کے لیے آگے آنے کی دعوت دیتے ہوئے اسلام آباد پولیس اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) میں ملازمتوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد پولیس اور این سی سی آئی اے میں ملازمت کے خواہشمند امیدوار اب 14 ستمبر تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان آسامیوں کے لیے ملک بھر سے نوجوان مرد و خواتین درخواست دینے کے اہل ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں اور قومی خدمت کے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فخر کے ساتھ ملک کی خدمت کریں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس اور این سی سی آئی اے میں ملازمتیں نوجوانوں کو قومی اداروں کا حصہ بن کر ملک کی خدمت کا موقع فراہم کرتی ہیں۔