پاک فضائیہ کے کیڈٹس کا مزارِ قائد پر بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

تقریب میں ایئر آفیسر کمانڈنگ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان اور ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

September 6, 2026 · قومی
پاک فضائیہ کے کیڈٹس کا مزارِ قائد پر بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

پاک فضائیہ کے کیڈٹس کا مزارِ قائد پر بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

کراچی: یومِ دفاع کے موقع پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تقریب میں ایئر آفیسر کمانڈنگ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان اور ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزارِ قائد پر شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔ 72 کیڈٹس پر مشتمل دستے میں 64 مرد اور 8 خواتین کیڈٹس شامل تھیں۔

پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے پریڈ اور گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے ذریعے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یومِ دفاع کے موقع پر مزارِ قائد پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی جانب سے گارڈز کے فرائض سنبھالنا قومی جذبے، حب الوطنی اور شہدائے وطن کی قربانیوں کو یاد کرنے کے عزم کی تجدید کا اظہار ہے۔