اورکزئی میں پی ٹی آئی کارکن جمشید عالم فائرنگ سے جاں بحق

فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

September 6, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اورکزئی: قبائلی ضلع اورکزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سرگرم کارکن جمشید عالم جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لوئر اورکزئی تحصیل کے علاقے اتمان خیل میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے جمشید عالم کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس ملزمان کی شناخت اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے
اہل خانہ کے مطابق جمشید عالم علاقے میں سیاسی اور عوامی سرگرمیوں میں فعال تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ لوئر اورکزئی کے علاقے اتمان خیل میں ادا کی گئی۔