گولارچی: قتل سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب روپوش ملزم عبدالستار دھاندل گرفتار

گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے، پولیس حکام

September 6, 2026 · قومی
گولارچی:قتل سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب جرائم پیشہ گینگ کا سرغنہ

گولارچی:قتل سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب جرائم پیشہ گینگ کا سرغنہ

گولارچی:شہید فاضل راہو پولیس کی کامیاب کارروائی، روپوش ملزم عبدالستار دھاندل کو گرفتار کرلیا گیا، مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں.

ڈی ایس پی شہید فاضل راہو عبدالرحیم خاصخیلی کی سربراہی میں شہید فاضل راہو پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قتل سمیت درجنوں مقدمات میں پولیس اور عدالت کو مطلوب روپوش ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی شہید فاضل راہو عبدالرحیم خاصخیلی کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو انسپکٹر محمد خان کلوئی اور پولیس پوسٹ گراڑی کے انچارج اے ایس آئی ذوالفقار علی نظامانی نے پولیس اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالستار دھاندل کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم تھانہ جاتی میں درج قتل کے مقدمے سمیت ضلع بدین کے مختلف تھانوں میں درج متعدد مقدمات میں مطلوب اور طویل عرصے سے روپوش تھا۔ ملزم کو پولیس اور عدالت کی جانب سے بھی مطلوب قرار دیا گیا تھا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں سال 2012ء سے 2026ء تک سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں، جن میں 337-A(ii)، 506(ii)، 452، 397، 324، 353 اور 302 سمیت مختلف دفعات شامل ہیں۔

گرفتار ملزم کے خلاف درج مقدمات میں FIR نمبر 123/2015، 61/2019، 107/2019، 08/2021، 61/2012، 11/2025، 46/2025، 47/2025، 174/2025، 20/2026 جبکہ تھانہ جاتی میں FIR نمبر 130/2025 زیر دفعہ 302 PPC شامل ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری و روپوش ملزمان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔