27 ستمبر کے پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف درخواست، سماعت آج ہوگی
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر درخواست کی سماعت کریں گے۔
September 8, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو ہونے والے احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف دائر درخواست پر آج سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر درخواست کی سماعت کریں گے۔درخواست میں وزیراعلیٰ کے دفتر کے مبینہ سیاسی استعمال سے متعلق ڈیکلریشن جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے،
جبکہ عدالت سے یہ حکم دینے کی بھی درخواست کی گئی ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد کی تمام سڑکیں آمدورفت کے لیے کھلی رکھی جائیں۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ احتجاج اور لانگ مارچ کے دوران شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات سے بچانے کے لیے سڑکوں کی بندش سے گریز کیا جائے۔