سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی یادگارِ شہداء پر حاضری

تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، چیف پیٹی افسران، سیلرز، نیوی کے سویلین ملازمین اور شہداء کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

September 8, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا ( ایکس)

فوٹو سوشل میڈیا ( ایکس)

اسلام آباد: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے یومِ بحریہ کے موقع پر نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کو سلام پیش کیا۔

اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈمرل نوید اشرف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، چیف پیٹی افسران، سیلرز، نیوی کے سویلین ملازمین اور شہداء کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

شرکاء نے ملک کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک بحریہ کے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات کو یاد کیا۔