کراچی:میئر آفس سے متصل کچن میں آگ،دفتر مکمل جل گیا

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

September 8, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا ( فیس بک)

فوٹو سوشل میڈیا ( فیس بک)

کراچی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں میئر کراچی کے دفتر کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دفتر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

حکام کے مطابق واقعے میں کسی شخص کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات اور مالی نقصان کا تعین کیا جا رہا ہے۔