جعلی کہانی ہے، ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کے شوہر کے الزامات رد کر دیے
حمزہ حبیب کے تمام الزامات من گھڑت ہیں، میرے پاس اور بھی بہت کام ہیں: ن لیگ کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کا ردعمل
مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ
لاہور: اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی جانب سے جان سے مارنے کیلئے شوٹرز کا انتظام کیے جانے کے الزام پر مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے ردعمل دے دیا۔
ثاقب چدھڑ نے انسٹاگرام اسٹوری میں ان الزامات کو ’جعلی کہانی‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
انہوں نے لکھا کہ یہ ایک جعلی کہانی ہے، میں آئی جی پنجاب سے درخواست کرتا ہوں کہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے، جس کی انہیں اتنی شدت سے ضرورت ہے۔
ثاقب چدھڑ نے مزید کہا کہ ان کے پاس بہت سے کام ہیں اور یہ معاملہ ان کیلئے اہمیت نہیں رکھتا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حمزہ حبیب نے ثاقب چدھڑ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہیں جان سے مارنے کیلیے مبینہ طور پر شوٹرز کا انتظام کیا جا رہا ہے، جس کی ثاقب چدھڑ نے اب تردید کر دی ہے۔