نواز شریف سنگاپور سے لاہور پہنچ گئے، حسن اور حسین نواز بھی ہمراہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے داماد چوہدری راحیل منیر اور معالج ڈاکٹر عدنان بھی لاہور پہنچنے والوں میں شامل

September 8, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم مواز شریف ایک ہفتے کا نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف سنگاپور کے نجی دورے پر روانہ ہوئے تھے جہاں سے وہ واپس لاہور پہنچے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم کے ہمراہ ان کے دونوں صاحبزادے، حسن نواز اور حسین نواز بھی وطن واپس پہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے داماد چوہدری راحیل منیر اور معالج ڈاکٹر عدنان بھی لاہور پہنچنے والوں میں شامل ہیں۔