جماعت اسلامی کا کل راولپنڈی میں بھی دھرنے کا اعلان
دھرنا 9 ستمبر کو سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا، دھرنا لیاقت باغ چوک مری روڈ راولپنڈی میں دیا جائے گا ، عارف شیرازی
فائل فوٹو
راولپنڈی : جماعت اسلامی پاکستان نے مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کل راولپنڈی میں بھی دھرنے کا اعلان کردیا۔
جماعت اسلامی راولپنڈی کے امیر سید عارف شیرازی نے بتایا کہ راولپنڈی میں بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا اور دھرنا کل 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی ہدایت پر راولپنڈی میں دھرنا دیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے اور لیوی ٹیکس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
جماعت اسلامی کی مہنگائی کے خلاف تحریک جاری ہے، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دھرنے جاری ہیں، بڑے شہروں میں عوامی جلسوں کے بعد اب دھرنوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا 9 ستمبر کو سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا، دھرنا لیاقت باغ چوک مری روڈ راولپنڈی میں دیا جائے گا، دھرنے میں مرد، خواتین اور نوجوان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔