کوٹری میں کوئلے سے لدی مال گاڑی کو حادثہ
حادثے کے بعد اپ ٹریک مکمل طور پر بند ہے، جبکہ ڈاؤن ٹریک سے ٹرینوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔
فوٹو سوشل میڈیا ایکس
کوٹری: کوٹری اسٹیشن کے قریب کوئلے سے لدی مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا اور اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد اپ ٹریک مکمل طور پر بند ہے، جبکہ ڈاؤن ٹریک سے ٹرینوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی مال گاڑی کراچی سے کوئلہ لے کر یوسف والا جا رہی تھی۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے صورتحال کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی کوٹری اسٹیشن کے قریب ایک مال گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تھی۔