مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12ستمبر کو ہوگی

نکاح کی تقریب میں صرف شریف فیملی اور عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے، ذرائع

September 9, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب میں صرف شریف فیملی اور عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے، تقریب میں مجموعی طور پر 100 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز گزشتہ دنوں اپنی نجی دورے پر لندن گئی تھیں جہاں پر ان کی بیٹی کی گریجویشن تقریب ہوئی۔

مزید برآں مریم نواز نے اپنی بیٹی کی گریجویشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےکہا تھا کہ وہ اپنی چھوٹی بیٹی کی تعلیم مکمل ہونے پر انتہائی خوش ہیں ۔

خیال رہے مریم نواز لندن سے کل واپس آئیں ہیں ساتھ ان کی بیٹی بھی تھی جس کی نکاح کی تاریخ فائنل ہوچکی ہے تاہم اب 12 ستمبر یعنی پرسوں ہفتے کے روز جاتی عمرہ میں نکاح کی تقریب ہوگی۔