کراچی:کورنگی کی فیکٹری میں اچانک آگ، فائر بریگیڈ نے قابو پالیا
اطلاع ملنے پر کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں اور ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائی شروع کی۔
فائل فوٹو
کراچی:شہر کے علاقے کورنگی میں مرتضیٰ چورنگی کے قریب ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں اور ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائی شروع کی۔
ترجمان کے مطابق فائر فائٹرز نے کوششوں کے بعد آگ کو بجھا دیا، جبکہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی، جس کا تعین مزید تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔