بلوچستان میں 26 لیڈی ڈاکٹرز سمیت 29 ملازمین برطرف

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین میں 26 لیڈی ڈاکٹرز، 2 میڈیکل آفیسرز اور ایک چوکیدار شامل ہیں

September 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ صحت نے طویل عرصے سے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے 29 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین میں 26 لیڈی ڈاکٹرز، 2 میڈیکل آفیسرز اور ایک چوکیدار شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملازمین طویل عرصے سے اپنی ذمہ داریاں انجام نہیں دے رہے تھے۔ محکمہ صحت نے غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی اور ملازمت سے فارغ کردیا۔

حکام کے مطابق محکمہ صحت میں ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔