کرم آپریشن میں افغان دہشت گرد عبید اللہ سعد سمیت 4 ہلاک

ہلاک ہونے والا عبید اللہ سعد ولد غلام غوث صالحی افغانستان کے صوبہ لوگر کے علاقے شاہی قلعہ کا رہائشی تھا اور کالعدم تنظیم سے وابستہ تھا۔

September 11, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 ستمبر 2026 کو کرم ڈسٹرکٹ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے دوران افغان شہری عبید اللہ سعد سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا عبید اللہ سعد ولد غلام غوث صالحی افغانستان کے صوبہ لوگر کے علاقے شاہی قلعہ کا رہائشی تھا اور کالعدم تنظیم سے وابستہ تھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عبید اللہ سعد پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا تھا۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے افغانستان سے دراندازی کرنے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔