عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی تیاری؟

یہ منتقلی چند گھنٹوں کے لیے نہیں بلکہ مستقل یا طویل عرصے کے لیے ہوسکتی ہے۔

September 11, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی دوسرے مقام پر منتقل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

سینیئر صحافی مہر بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی ہسپتال یا انتہائی محفوظ مقام پر طویل مدت کے لیے منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

مہر بخاری کے مطابق یہ منتقلی چند گھنٹوں کے لیے نہیں بلکہ مستقل یا طویل عرصے کے لیے ہوسکتی ہے۔ ان کے دعوے کے مطابق مجوزہ مقام کے کئی ہزار فٹ کے علاقے کو سیل کرکے وہاں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ مقام پر ڈاکٹرز کے لیے الگ پارکنگ اور عام مریضوں کے لیے علیحدہ راستہ مختص کیا جائے گا، جبکہ بڑے کمروں، کانفرنس رومز اور 80 انچ کے ٹی وی سمیت دیگر سامان بھی وہاں پہنچایا جاچکا ہے۔

تاہم عمران خان کی منتقلی سے متعلق ان اطلاعات کی سرکاری سطح پر تاحال تصدیق سامنے نہیں آئی۔