کراچی میں ایم پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، سندھ میں تعداد 42 ہوگئی

45 سالہ رہائشی کو جسم پر دانے ظاہر ہونے کے بعد سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔

September 11, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی میں ایم پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، جس کے بعد رواں سال سندھ میں رپورٹ ہونے والے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 42 ہوگئی۔

اسپتال حکام کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے 45 سالہ رہائشی کو جسم پر دانے ظاہر ہونے کے بعد سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے 42 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 14 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔